پیپلز پارٹی نے وفاقی حکومت کے خلاف وائٹ پیپر جاری کردئیے

کراچی: پیپلز پارٹی نے وفاقی حکومت کے خلاف وائٹ پیپر جاری کردئیے۔

پیپلز پارٹی کی ترجمان شازیہ مری نے کہا کہ 2018 سے نالائق حکومت ملک پر مسلط ہے جس نے عوام کا جینا مشکل کردیا ہے۔ یہ کہتے تھے گھبرانا نہیں ہے ۔ عمران خان عوام سے سفید جھوٹ بولتے رہے ۔ 2022کے آغاز پر پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بڑھائیں گئیں۔ عمران خان اور اسکے ٹولے نے عوام کا برا حال کردیا ہے۔

شازیہ مری نے مزید کہا یہ پنڈورا پیپرز پر بات نہیں کرتے ہیں کیونکہ اس میں ان کے گھر لوگوں کے نام ہیں۔ شوکت ترین،مونس الٰہی ،علیم خان کے نام شامل ہیں۔ مراد سعید تو کہتے تھے 200 ارب ڈالر ورلڈ بینک کے منہ پر ماروں گا۔ ان کے اپنے ڈیپارٹمنٹ میں کرپشن اور بے قاعدگی کی انتہا ہے۔

دوسری جانب ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ آج تک نا اہل اور نالائق حکومت سارا ملبہ ماضی کی حکومتوں پر ڈالتی رہی لیکن شوگر انکوائری رپورٹ پر کسی کے خلاف کارروائی نہیں کی ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More