شوکت ترین کی پاکستان ریٹیل بزنس کونسل کے مسائل دور کرنے کی یقین دہانی

اسلام آباد: مشیرخزانہ شوکت ترین سے پاکستان ریٹیل بزنس کونسل کے وفد نے ملاقات کی ۔ مشیرخزانہ نے ریٹیلرزکو درپیش مشکلات کے ازالے اورتعاون کی یقین دہانی کرائی ۔

مشیرخزانہ شوکت ترین سے پاکستان ریٹیل بزنس کونسل کے وفد نے ملاقات کی ۔چیئرمین ایف بی آر اور وزارت خزانہ کے اعلیٰ حکام کی ملاقات میں شریک ہوئے ۔وفد نے مشیرخزانہ شوکت ترین کو ریٹیلرزکودرپیش مشکلات بارے آگاہ کیا ۔

مشیرخزانہ شوکت ترین نے ریٹیلرزکو درپیش مشکلات کے ازالے اورتعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ ریٹیلرزکی ملکی معیشت میں بہتری کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ۔ مشیر خزانہ نے ایف بی آرحکام کو ریٹیلرزکی شکایات کے حل کیلئے اقدمات کی ہدایت کی ۔ مشیر خزانہ نے کہا کہ ایف بی آر حکام ریٹیلرز سے مل کر مشکلات دور کریں ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More