عالمی سطح پر قیمتیں بڑھیں تو پٹرول مزید مہنگا ہوگا، شوکت ترین

کراچی: مشیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ عالمی سطح پر قیمتیں بڑھیں تو ملک میں پٹرول مزید مہنگا ہوگا، کورونا کی وجہ سے ملکی معیشت منفی ہوئی، ٹیکس دہندگان میں اضافہ کرنا ہمارا ہدف ہے۔ شوکت ترین نے کراچی میں نیا ناظم آباد ہسپتال کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔

نیا ناظم آباد ہسپتال کی سنگ بنیاد تقریب سے خطاب میں وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ شوکت ترین کا کہنا تھا کہ 3 سال قبل یہ ملک کرائسس کا شکار تھا، ملک میں ڈالر نہیں تھے جس کے سبب آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑا۔ روپے کی تنزلی میں سٹے بازوں کا ہاتھ ہے، چالیس لاکھ گھرانوں کو اپنے پیروں پر کھڑا کرنے کا پلان بنا لیا۔ آئندہ چند روز میں سعودی عرب سے مالی امداد مل جائے گی، آئی ایم ایف معاہدے پر خوشخبری جلد سنیں گے۔ قیمتیں کم کرنے کیلئے اقدامات کررہے ہیں، کورونا کی وبا نے معیشت کو مزید نقصان پہنچایا، عالمی سطح پر قیمتیں بڑھیں۔ وزیر اعظم عمران خان کی کورونا کے خلاف مثبت حکمت عملی کو پوری دنیا نے سراہا ، انہوں نے زراعت ، انڈسٹری کو بہت زیادہ سپورٹ کیا جس کے بعد معیشت میں بہتری آئی،۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں 15 سے 20 لاکھ سالانہ نئی ملازمتیں چاہیں ،ملک کو تسلسل کے ساتھ ترقی کی ضرورت ہے یہ عمل 10 تا 30 سال مسلسل جاری رہنا ضروری ہے۔ دوسرے ممالک نے 30 سال 10 فیصد سے زائد ترقی کی۔ انڈیا اور ترکی سمیت دیگر ممالک کی مثال سامنے ہے۔

مشیر خزانہ کا مزید کہنا تھا کہ زرعی ترقی کیلئےانقلابی اقدامات اٹھائےگئےہیں، ہماری فصلوں کی پیداوارمیں ریکارڈاضافہ ہورہاہے، انکم ٹیکس میں 32فیصد اضافہ ہوا۔ ٹیکس دہندگان

میں اضافہ کرناہمارا ہدف ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More