دوسروں پر الزام تراشیاں کرنا عمران نیازی کا وطیرہ بن گیا ہے، شرجیل میمن

کراچی: صوبائی وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے عمران نیازی کے بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران نیازی کا دوسروں پر الزام تراشیاں کرنا وطیرہ بن گیا ہے ۔ عمران خان کو توشہ خانہ پر ڈاکہ ڈالنے کا حساب دینا پڑے گا ۔

شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ صدر آصف علی زرداری پر الزام لگانے کے بجائے عمران نیازی یہ بتائیں کہ انہوں نے توشہ خانہ سے لئے گئے قیمتی تحائف کس قانون کے تحت بیرون ملک فروخت کر دیئے ۔ عمران خان کو یہ بھی بتانا ہوگا کہ فرح خان گوگی کس کی فرنٹ وومین تھیں ۔ دوسروں پر الزام لگاکر نیازی اور اس کا ٹبر بچ نہیں سکتا ۔

وزیر اطلاعات سندھ کا کہنا تھا کہ ایک طرف قومی قیادت سعودی عرب سے ملک کی ترقی اور معیشت پر کامیاب مذاکرات کر رہی ہے ۔ دوسری جانب انتشار خان ملک میں فتنہ پھیلانے کے لیے سازشیں اور الزام تراشیاں کر رہا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ فتنہ خان 2014 سے ملک کی ترقی میں رکاوٹیں کھڑی کر رہا ہے ، اگر اس وقت ہی ان کو حدود میں رکھا جاتا تو ملک کے یہ حالات نہ ہوتے ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More