آصف زرداری اپنے نواسے کی سالگرہ منانے دبئی گئے ہیں،شرجیل میمن

کراچی: وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن کاکہناہےکہ آصف علی زرداری اپنے نواسے اور فیملی کے ساتھ اپنی سالگرہ منانے کے لئے دبئی گئے ہیں،ملک سے بھاگنے اور لوگوں کو بھگانا پی ٹی آئی کے لوگوں کی عادت ہے۔

وزیراطلاعات سندھ شرجيل انعام میمن نےاپنےویڈیو بیان میں کہاہےکہ اصف علی زرداری اپنے نواسے اور فیملی کے ساتھ اپنی سالگرہ منانے کے لئے دبئی گئے ہیں،پی ٹی آئی کے لیڈر پروپیگنڈہ کر رہے ہیں جو ان لوگوں کی عادت ہے،اصل میں ملک سے بھاگنے اور لوگوں کو بھگانا پی ٹی آئی کے لوگوں کی عادت ہے۔

شرجیل انعام میمن نےکہاکہ فرح گوگی بنی گالا کا کچن چلاتی تھی،فرح گوگی نے سابق وزیر اعظم کی بیگم کے ساتھ مل کر پنجاب میں ٹرانسفر ، پوسٹنگ اور زمینوں کی الاٹمنٹ میں اربوں روپے بٹورے،ان لوگوں نےفرح گوگی اور ان کے شوہر کو ملک سے بگایاپہلے یہ لوگ انہیں واپس لےکرائیں،صدر زرادری اپنے شیڈیول کے مطابق واپس آجائیں گے۔

شرجیل مین کامزیدکہناتھاکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کو اللہ تعالیٰ نے ہمت دی ہے اس لیےوہ ملک میں رہ کر ساری چیزوں کا سامنا کرتے ہیں،پی ٹی آئی کے رہنماؤں کی طرح نہیں،فرح گوگی کے کالے کارنامے سامنے آئے تو انہیں باہر بھگا دیا گیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More