حصص بازار میں تیزی، 300 پوائنٹس کا اضافہ

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتہ300سے زائد پوائنٹس کے اضافے سے اختتام پذیرہوگیا۔

حصص بازار میں کاروباری ہفتے کےآخری روز تیزی کا رجحان جاری رہا۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 319 پوائنٹس کے اضافے سے 42ہزار 861 پر بند ہوئی۔

آج دن بھر مجموعی طور پر376کمپنیوں کےشیئرزمیں کاروبار ہوا۔ 224کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ138 کے شیئرزکی قیمتوں میں کمی ہوئی۔ آج مارکیٹ کی بلند ترین سطح 43,554 جبکہ کم ترین سطح 42,541 رہی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More