کاروباری ہفتےکے دوسرے روز حصص بازار میں مندی

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتےکے دوسرے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان رہا ۔ مارکیٹ 255 پوائنٹس کی کمی سے 46ہزار کی حد گنوا بیٹھی۔

حصص بازار میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز مندی رہی۔مندی کے باعث ہنڈرڈ انڈیکس 46 ہزارکی حد سے نیچے چلا گیا۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100انڈیکس 255 پوائنٹس کی کمی سے 45ہزار 817 پر بند ہوا۔ آج مارکیٹ کی بلند ترین سطح 46,184 جبکہ کم ترین سطح 45,782 رہی۔

آج دن بھرمجموعی طورپر341 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہو،218کمپنیوں کے شیئرزکی قیمتوں میں کمی جبکہ98کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More