تازہ ترین
مہنگے داموں دودھ کی فروخت کرنے پر ڈیری اینڈ کیٹل فارمز کے صدر گرفتار

مہنگے داموں دودھ کی فروخت کرنے پر ڈیری اینڈ کیٹل فارمز کے صدر گرفتار

کراچی:(13جولائی 2020)کراچی میں مہنگے داموں دودھ کی فروخت کرنے پر ڈیری اینڈ کیٹل فارمرز ایسویس ایشن کے صدر شاکر عمرگجر کوگرفتار کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق رات گئے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کراچی میں مہنگے داموں دودھ فروخت کرنے کے خلاف کارروائی کی گئی، کارروائی کے دوران ڈیری اینڈ کیٹل فارمرز ایسوسی ایشن کے صدر شاکر عمرگجر کو گرفتار کیا گیا،شاکر عمرگجر کی دکان سیل کردی گئی ہے۔

پولیس کے مطابق شاکر عمرگجر کو گلستان جوہر میں ان کی دکان سے گرفتار کیا گیا،کمشنرکراچی نے دودھ کے فی لیٹر ریٹ مقرر کیے،مگر ڈیری اینڈ کیٹل ایسوسی ایشن نے اپنی مرضی کے نرخ کااعلان کیا تھا۔

Comments are closed.

Scroll To Top