وزیراعظم او آئی سی کے تاریخی اجلاس سے خطاب کریں گے،شیخ رشید

اسلام آباد: وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہاہےکہ پاکستان کی تاریخ میں وزیراعظم عمران کی قیادت میں 41سال بعد او آئی سی کانفرنس ہونے جارہی ہے،وزیراعظم او آئی سی کے تاریخی اجلاس سے خطاب کریں گے۔

میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ افغانستان کی صورتحال سے انسانی مسائل جنم لے رہے ہیں،او آئی سی کی کانفرنس تعمیری کردار ادا کرے گی۔ 41 برس بعد او آئی سی اجلاس ہونے جارہا ہے،او آئی سی اجلاس کے موقع پر موبائل فون سروس بند نہیں کررہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More