مہنگائی کے خلاف پاپڑ والے احتجاج کرنے نکلے ہیں، شیخ رشید

اسلام آباد:وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم مرا ہوا ہاتھی ہے ۔اپوزیشن کے رنگ بسٹن بیٹھ گئے ہیں۔ ان کے پلگوں میں کچرا اور انجن دھواں دے رہا ہے ۔

وزارت داخلہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید پی ڈی ایم اور اپوزیشن پر برس پڑے ۔وزیر داخلہ نے کہا کہ پی ڈی ایم مرا ہوا ہاتھی ہے ۔مہنگائی کے خلاف پاپڑ والے نکلے ہیں ۔کرپٹ لوگ کنوے کی سیاست سے نکلیں اب دنیا میں سمندر کی سیاست ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ حکومت چوتھے سال میں داخل ہو چکی ہے ۔ پاکستان بہتری کی جانب بڑھ رہا ہے۔مریم نواز نے حساس ادارے کے خلاف گفتگو کر کے اپنے لیے گڑھا کھودا ہے جبکہ بلاول بھٹو کے بیان پر شیخ رشید نے کہا کہ بلاول بھٹو کو سات سیاسی خون معاف ہیں انہیں کچھ نہیں کہا جا سکتا ۔

شیخ رشید نے کہا کہ عشرہ رحمت العالمین کے لیے شہر بھر میں لائٹنگ کی گئی ہے۔ تمام قیدیوں کو ربیع الاول کے موقع تین ماہ کی معافی دی جا رہی ہے۔انہوں نے بتایا کہ محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر مرحوم کے مقبرہ بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیر داخلہ کا مزید کہناتھا کہ وفاقی کابینہ نے اسلام آباد پولیس میں 1 ہزار اہلکار بھرتی کرنے کی منظوری دی ہے جبکہ آج سے افغانستان کے لیے ویزہ آن لائن شروع کر رہےہیں ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More