حکومت گرفتار کرنا چاہتی ہے تو شوق سے کرے،شیخ رشید

لاہور: سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ حکومت انہیں گرفتار کرنا چاہتی ہے تو شوق سے کرے۔ وہ عمران خان کے دو جولائی کے جلسے کے لیے لال حویلی سے نکلیں گے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا وہ سیاسی جستجو میں عمران خان کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑے ہیں۔ راجہ ریاض اپوزیشن لیڈر ہوں تو اسمبلی میں نہ جانے کا فیصلہ درست ہے۔ انہوں نے کہاکہ حکومت میں آنے کا سب سے زیادہ نقصان مسلم لیگ نون کو ہوا ہے۔ آج مسلم لیگ نون کا ووٹر بھی عمران خان کو ووٹ دینے کی بات کر رہا ہے۔

شیخ رشید نے دعوی کیا کہ جولائی سیاست کے لیے اہم ہے جبکہ اکتوبر میں عام انتخابات ہو جائیں گے۔ قوم کا سوال ہے اب تو نون لیگ کی حکومت ہے نواز شریف اب واپس کیوں نہیں آ رہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More