عمران خان ترپ کا پتا کھیلیں گے کہ سب نیست و نابود ہوجائیں گے، شیخ رشید

لاہور :وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ تحریک عدم اعتماد میں کوئی جان نہیں خریدو فروخت کا بازار گرم ہے، اور نوازشریف نے خرید و فروخت کی ذمہ داری آصف زرداری کو دی ہے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ سارے مفاد پرست اکٹھے ہو رہے ہیں اور تحریک عدم اعتماد کے نام پر خرید وفروخت جاری ہے، نوازشریف نے خرید وفروخت کی ذمہ داری آصف زرداری کو دی ہے، اپوزیشن کو عمران خان کا علم نہیں، عمران خان ترپ کا پتا کھیلیں گے کہ یہ سب نیست و نابود ہوجائیں گے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ عدم اعتماد کی ناکامی کے بعد عمران خان اور زیادہ چیلنج ثابت ہوں گے، اپوزیشن نے نام لے کر اداروں کو گالیاں دیں، بکنے اور بکنے والے کسی کو شکل دکھانے کے قابل نہیں رہیں گے، اپوزیشن والے ہر اس گھر میں خیرات مانگنے جارہے ہیں جو ان کے دل میں کھٹکتا ہے، سیاست میں خرید وفروخت کا بازار شروع ہوا تو جھاڑو پھر جائے گا، جو کہتے تھے ووٹ کو عزت دو، ووٹ کو گڑھے میں ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More