عدم اعتماد کا مسئلہ حل نہ ہوا تو دما دم مست قلندر ہوگا، شیخ رشید

لاہور:وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے غیرت مند ہمیشہ مشکل وقت میں ساتھیوں کیساتھ کھڑا رہتا ہے۔ عدم اعتماد کا مسئلہ حل نہ ہوا تو دما دم مست قلندر ہوگا، تئیس سے تیس مارچ کا ہفتہ انتہائی اہم ہے، مولانا جٹ کی سیاست نہیں چلے گی، سامراجی سنڈیوں کو کچل دیں گے۔

لاہورمیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ سیاست اہم دوراہے میں داخل ہو چکی ہے۔ تئیس سے تیس مارچ تک کا ہفتہ زور دار ہے، یہ جوڈو کراٹے کی سیاست کا ہفتہ ہے، مولانا فضل الرحمن چار مارچ سے لانگ مارچ کی بات کررہے ہیں وہ کوئی مائوزے تنگ نہیں مولاجٹ کی سیاست نہیں چلے گی۔

شیخ رشید نے کہا کہ اپوزیشن کے پاس ایک سو بہتر آدمی پورے نہیں۔ بولیاں لگ رہی ہیں بکنے اور بکنے والے کامیاب نہیں بلکہ رسوا ہوں گے اپوزیشن کی بے وقوفیوں سے عمران خان اور مضبوط ہوگا۔وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ایمپائر پاکستان کے ساتھ ہیں وہ جمہوریت کے سپورٹر ہیں، چودہ سال بعد او آئی سی کااجلاس ہونے جارہاہے پاکستان کے مفادات کو اولیت دینی چاہئیے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More