آئندہ 45 دن اہم ہیں، شیخ رشید

لاہور: سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ آئندہ 45 دن اہم ہیں الیکشن اکتوبر میں ہی ہو جائیں گے۔ ضمنی الیکشن شفاف کرانے ہوں گے تاکہ لوگوں کو سیاست کا رخ سمجھ آ سکے ورنہ ملک سری لنکا بن جائے گا۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ آج بھی کہتا ہوں شریف خاندان ایک پیج پر نہیں زرداری نے مسلم لیگ ن کو مروا دیا ہے 17 جولائی کو سیاست کی تاریخ میں گھمسان کی جنگ ہو گی۔ شریف خاندان ایک پیج پر نہیں، نواز شریف نے اپنے فیصلے کیلئے 72 گھنٹے مانگے ہیں۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ہوائی فضائی خلائی مداخلت کی، جھرلو پھیرا تو لاہور کی آبادی سری لنکا سے زیادہ ہے۔ حالات کو سری لنکا کی طرف نہیں جانا چاہیے ۔ مولانا فضل الرحمان دو کنکریاں پاکستان لے آئیں ادھر بھی دو شیطان ہیں ۔ پاسپورٹ نواز شریف کی جیب میں ہے لیکن وہ آ نہیں سکتے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More