سپریم کورٹ کےفیصلے سے قوم میں مایوسی کی لہر اٹھی ہے،شیخ رشید

اسلام آباد : وزیرداخلہ شیخ رشید کہتے ہیں سپریم کورٹ کےفیصلے سے قوم میں مایوسی کی لہر اٹھی ہے، تمام طاقتیں اس کیس میں بے نقاب ہوچکی ہیں۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کوئی سمجھ رہا ہے کہ ہم ہتھیار پھینکنے جارہے ہیں توایسا نہیں ہے، چوروں، لٹیروں اور ڈاکوؤں کے خلاف آخری گیند تک لڑیں گے، امید ہے اچھے فیصلے آئیں گے۔ شیخ رشید نے کہا کہ غیر ملکی طاقتیں پاکستان میں قوت مسلط کرنا چاہتی ہیں، بڑی طاقتیں اسی طرح عدم اعتماد کرتی اور بندوں کو خریدتی ہیں، صحت کا بہانہ بنوا کر چوروں کو باہر بھگایا جاتا ہے، پہلے ہار جیت کا مسئلہ نہیں اس کیس میں ہر کوئی ایکسپوز ہوگیا۔

شیخ رشید نے کہا کہ تین ماہ پہلے پتہ تھا کہ مسئلہ کیا ہے میں اس وقت بھی کہتا تھا استعفیٰ دے دو، ایمرجنسی، گورنر راج لگادو تو ٹھیک تھا اور آج میں یک زبان ہوکر کہتا ہوں کہ استعفیٰ دے دینا چاہیے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More