فرانسیسی سفیر کے معاملے پر اپنی بات پر قائم ہوں،شیخ رشید

لاہور: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے خود کو سویٹ اینڈ سمارٹ لیڈر قرار دیدیا۔ کہتے ہیں ٹرپل ایس شارپ ہوں کس کے معاملات کس سے طے ہوئے نہیں جانتا تاہم اپوزیشن خاطر جمع رکھے وزیر اعظم عمران خان پانچ سال پورے کریں گے ۔

لاہور میں ریسکیو ٹیم کی اقوام متحدہ سے سرٹیفیکیشن کی دوسری سالگرہ کی تقریب ہوئی۔ اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ موجودہ صورتحال کے معاملے پر وزیراعظم نے دو وزراء کو بات کرنے کے لیے کہا ہے۔ فرانسیسی سفیر کے معاملے پر اپنی بات پر آج بھی قائم ہوں ۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پندرہ وزیراعظم کے ساتھ کام کرچکا ہوں۔ عمران خان کیساتھ بھی کھڑا ہوں تحریک انصاف کی حکومت پانچ سال پورے کرے گی۔ تقریب کے دوران وفاقی وزیر داخلہ نے اسلام آباد میں ریسکیو سروس شروع کرنے کا اعلان کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہائی رائز بلڈنگز بن رہی ہیں ایمرجنسی سروسز کا افتتاح وزیر اعظم عمران خان کریں گے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More