حکمران 31 مئی سے پہلے الیکشن کا فیصلہ کرلیں، شیخ رشید

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے ایک بار پھر حکومت کو وارننگ دے دی۔ کہتے ہیں حکمران اکتیس مئی سے پہلے فیصلے کرلیں۔ اس کے بعد گاڑی چھوٹ جائے گی۔

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کیا۔ وہ لکھتے ہیں الیکشن کا مسئلہ افہام وتفہیم سے حل کرنا ہے یا جوڈو کراٹے سے؟ الیکشن سے متعلق بات چیت چل رہی ہے اسے جلد فائنل کرلیا جائے۔ اکتیس مئی سے پہلے فیصلہ کرلیا جائے ورنہ گاڑی چھوٹ جائے گی۔ انھوں نے کہا عدم اعتماد کی پالیسی نے معیشت تباہ کی۔ فیصلوں میں تاخیر سے مزید تباہی آئے گی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More