شہریارآفریدی کی پارلیمنٹ پر خودکش حملے کی خواہش

کوہاٹ: تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی اور کشمیر کمیٹی کے چیئرمین شہریارآفریدی کی خودکش حملے کی خواہش کی ویڈیومنظرعام پرآگئی۔

کوہاٹ میں ایک کارنرمیٹنگ سے خطاب کے دوران شہریارآفریدی کا کہنا تھا کہ خودکشی حرام نہ ہوتی تو جسم پر بارود باندھ کر پارلیمنٹ پہنچ جاتا اور ضمیر کا سودا کرنے والے منافقین کو اڑا دیتا ۔شہریارآفریدی نےکہاکہ حملےسےملک کاسوداکرنےوالوں کی بنیاد ہی ختم ہوجاتی۔

خیال رہے کہ شہریار آفریدی سے قبل وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرورخان بھی خود کش حملے کی خواہش کا اظہار کرچکے ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More