نیب کے ہوتے ہوئے ملک نہیں چل سکتا،شاہد خاقان

اسلام آباد: سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے ایک مرتبہ پھر قومی احتساب بیورو کو ختم کرنے کا مطالبہ کردیا۔ بولے نیب کے ہوتے ہوئے ملک نہیں چل سکتا۔ نیب کے ادارے کو ختم کر دینا چاہیے۔ صدر مملکت پر بھی برہم کہتے ہیں ملک کا صدر ایک پارٹی کا رکن بنے گا تو پھر نظام کیسے چلے گا، ڈاکٹرعارف علوی پاکستان کے صدر بنیں، پی ٹی آئی کے نہیں ۔

مسلم لیگ ن کے رہنما شاہدخاقان عباسی کی احتساب عدالت اسلام آباد کے باہر میڈیا سے گفتگو، نیب پر کڑی تنقید بولے نیب کے ادارے کو ختم کرنا چاہیے اگر ایسا نہ کیا گیا توسیاسی جوڑ توڑ ہوتی رہے گی۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ صدر پارلیمنٹ کی نفی کرتے ہوئے ایک رکاوٹ بننے پر مجبور ہے۔۔۔ملک کا صدر ایک پارٹی کا کارکن بن جائے گا تو ملک کے معاملات کیسے چلیں گے۔ ڈاکٹرعارف علوی پاکستان کے صدر بنیں پی ٹی آئی کے نہیں۔

لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ عمران خان کو اقتدار جانے کے بعد ہی ساری سازش اور تھریٹ آرہے ہیں۔ راناثناءاللہ ان پر ہیروئن کا مقدمہ نہیں بنائیں گے بلکہ ان کی حفاظت کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت بجلی بحران سمیت دیگر چیلنجز سے نمٹنے کی بھرپور کوشش کر رہی ہے۔ حالات جلد بہتری کی جانب گامزن ہوں گے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More