پی ڈی ایم پاکستان کی بہتری کے لئے کام کررہی ہے، شاہد خاقان عباسی

کراچی: کراچی میں مہنگائی کے خلاف اپوزیشن کے احتجاجی شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ تمام جماعتیں ایک بات پر متفق ہیں کہ آئین کی بالا دستی ہو۔

انہوں نے کہا پی ڈی ایم اقتدار نہیں چاہتی، پی ڈی ایم پاکستان کی بہتری کے لئے کام کررہی ہے، پی ڈی ایم وہ تحریک ہےجوآئین کی بالادستی کی بات کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک کا وزیراعظم کہتا ہے لندن میں مہنگائی ہے، ہم لندن میں نہیں ہیں، ملک میں بجلی کے ریٹ تین گناہ بڑھ چکے ہیں، گیس کمی کی نئی نوید سنائی گئی ہے، سردیوں میں تین وقت گیس ملے گی۔ آج پاکستان جس مشکل میں ہے اس کی وجوہات کااظہارکیاجائے، تمام ادارے اپنی آئینی حدودمیں رہیں، ملک میں پریشانی ایک وجہ 2018 کےانتخابات کی چوری ہے۔

اس موقع پر محمود اچکزئی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم ایک خاص مقصدکےلیےبنایاہے، دنیامیں کوئی ملک آئین وقوانین کےبغیر نہیں چل سکتا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More