نام نہاد احتساب ملکی کا نظام تباہ کررہا ہے،شاہد خاقان

اسلام آباد: سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ نام نہاد احتساب ملکی کا نظام تباہ کررہا ہے۔ قرضہ کمیشن کی رپورٹ سمیت چینی آٹا کمیشن کی رپورٹ سامنے نہیں آسکی۔ شفاف انتخابات کو ملکی مسائل کا حل بھی قرار دے ڈالا۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھاکہ ملکی حالات سے عوام پریشانی کا شکار ہیں۔ ایک سال سے براڈ شیٹ کی رپورٹ اچکی مگر نیب نے اس پر آنکھیں بند کر رکھی ہیں۔ تیس سے زائد کمیشن بنے مگر رپورٹ پر عمل نا ہوسکا۔ چیئرمین نیب کو براہ راست مناظرے کا چیلنج بھی کردیا۔

سابق وزیراعظم کہتے ہیں اگر مریم نواز نے کوئی جرم کیا تو چیلنج کرتے ہیں کہ حکومت کارروائی کرے۔ جس ملک میں چیف جسٹس عدالتی فیصلوں پر اثر انداز ہو اس کا ملک میں کیا انصاف باقی رہ جاتا ہے؟ لیگی رہنما شاہد خاقان عباسی نے آئی ایم ایف اور سعودی عرب سے معاہدوں سے آئندہ چند روز میں مزید مہنگائی کا عندیہ بھی دے ڈالا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More