عالمی سطح پر پاکستان میں کرپشن میں اضافہ ہوا،شاہد خاقان

اسلام آباد: سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے موجودہ حکومت کی پالیسیوں کے باعث عالمی سطح پر پاکستان میں کرپشن میں اضافہ ہوا۔ چینی، آٹا، گیس اور پیٹرول بحران میں اربوں روپے کے اسکینڈلز آئے بولے نام نہاد احتساب کے دعویدار شہزاد اکبر کو بھی کابینہ سے نکال دیا گیا۔ عوام کو نا گھبرانے کا مشورہ دینے والے عمران خان اپوزیشن سے گھبرا گئے۔ تئیس مارچ کو پی ڈی ایم کے تحت لانگ مارچ کی تاریخ بھی دے ڈالی۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت میں ایل این جی ریفرنس کیس کی سماعت ہوئی۔ شریک ملزمان کے وکلا کو کرونا ہونے کے باعث عدالت نے کیس کی سماعت یکم فروری تک ملتوی کردی۔ سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے ڈاکٹر شہزاد اکبر سمیت حکومت کو خوب آڑے ہاتھوں لیا۔ بولے کوئی ایسا وزیر نہیں جو ناکام نا ہوا۔ حکومت کا خاصہ ہے کہ ناکام وزیر کو ایک وزارت سے نکال کر دوسری جگہ لگادو۔ پریس کانفرنس کے لیے وزراء کی پوری فوج بھرتی کررکھی ۔

لیگی رہنما کہتے ہیں حکومتی نااہلی کا خمیازہ عوام بھگت رہے ہیں۔ ہر معاملے میں اربوں روپے کے اسکینڈلز ہیں۔ سارے چور کابینہ کی میز پر بیٹھے ہیں۔ شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھاکہ ہر ادارے میں کرپشن کی داستان موجود ہے پی ڈی ایم کی باہمی مشاورت کے بعد لانگ مارچ کی تاریخ کا اعلان ہوگا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More