پی ٹی آئی نے چھبیس میں سے چار اکاؤنٹس ڈیکلیئر کیئے،شاہد خاقان

اسلام آباد: سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی جانب سے پی ٹی آئی اکاؤنٹس میں غبن کا الزام، کہتے ہیں پی ٹی آئی نے چھبیس میں سے چار اکاؤنٹس ڈیکلیئر کیئے۔ الیکشن کمیشن رپورٹ کے مطابق ملک کا وزیراعظم بیرون ملک کمپنیاں بنا کر پیسے اکٹھے کرتا ہے۔ سابق چیف جسٹس نےعدالتی فیصلوں میں صادق اور امین کے لقب بانٹے۔

احتساب عدالت میں پیشی کے بعد سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی بولے کہ مری میں ہونے والی اموات کی کوئی ذمے داری لینے کے لئے تیار نہیں۔ سیاحوں کی گاڑیوں کو چیک کر لیا جاتا تو یہ اموات نہ ہوتیں۔ سابق چیف جسٹس نےعدالتی فیصلوں میں صادق اور امین کے لقب بانٹے۔ صدر، وزیراعظم اور وزراء بیرون ملک کمپنیاں چلا رہے ہیں، سات سال میں ایک بینک اسٹیٹمنٹ الیکشن کمیشن میں جمع نہیں کرائی گئی۔ صادق اور امین وہ ہوتا ہے جو بیرون ملک کمپنیاں نہ چلائے۔

لیگی رہنما کہتے ہیں کہ سینیٹ، قومی اسمبلی میں عوام پر مزید ٹیکس لگانے کی تجاویز موجود ہیں۔ حکومت بتانے سے قاصر ہے کہ آئی ایم ایف سے کیا وعدے کیے، ان کو صادق اور امین کے لقب بانٹے گئے۔ چیئرمین نیب تین ماہ سے روزانہ کی اجرت پر کام کر رہے ہیں۔ نیب کیس بنائے اور عدالتوں کی کارروائی عوام کو دکھائے تاکہ پتا چلے کہ کونسی کرپشن ہوئی ہے۔ وقت آئے گا جب ہم نیب میں کرپشن سب کو دکھائیں گے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More