عمران خان کو معلوم ہے وہ جانے والا ہے اگلی حکومت کے لیے مشکلات پیدا کر رہا ہے، شاہد خاقان

اسلام آباد: احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سمیت دیگر ملزمان کے خلاف ایل این جی ریفرنس میں وکیل صفائی کو گواہ پر جرح کرنےکی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی سماعت آٹھ مارچ تک ملتوی کردی۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج اعظم خان نے ایل این جی ریفرنس پر سماعت کی۔ سماعت کے دوران نیب پروسیکیوٹر عثمان مسعود اور ریفرنس میں نامزد مرکزی ملزم شاہد خاقان عباسی عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے نیب کے گواہ نصیر بشیر پر شریک ملزم عبداللہ خاقان عباسی کے وکیل کو جرح کرنے کی ہدایت کی لیکن وکیل کی عدم موجودگی پر سماعت میں وقفہ کردیاگیا۔ عدالت نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو حاضری لگا کر جانے کی اجازت دے دی اور وقفہ کے بعد شاہد خاقان عباسی کے وکیل بیرسٹر ظفراللہ کوآئندہ سماعت پر جرح کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی سماعت آٹھ مارچ تک ملتوی کر دی۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ وزیراعظم نے کل ایک اور یوٹرن لے لیا پہلے دنیا میں تیل کی قیمتیں بڑھنے کا بتا کر پیٹرول کی قیمت بڑھاتے تھے۔ دس روپے پٹرول کم کر کے اس کی قیمت پاکستانی عوام بیس روپے ادا کرے گی۔ عمران خان کو معلوم ہے وہ جانے والا ہے اگلی حکومت کے لیے مشکلات پیدا کر رہا ہے۔

سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ چیئرمین نیب خود دیلی ویجز پر چل رہے ہیں مشیر اپنے اثاثے دیکر جائیں تاکہ ان کا بھی احتساب ہو سکےبولے جو حکومت احتساب کے نعرے مار کر آئی تھی آج کرپٹ ترین حکومت بن چکی ہے۔ عدم اعتماد تحریکوں کی تشہیر نہیں ہوتی جب آئیگی سب کو پتہ چل جائیگا۔

شاہد خاقان عباسی کہتے ہیں عمران خان کو نظر آرہا ہے ایک جھوٹ بول کر ہمدردیاں سمیٹ رہی ہے،حکومت اس لیے اجلاس نہیں بلا رہی کیونکہ تحریک عدم اعتماد آجائیگی۔لیگی رہنما شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھاکہ نواز شریف علاج کروانے گئے ہیں علاج کروا کر ہی واپس آئیں گے،جلد واپسی کا فیصلہ نواز شریف خود ہی کریں گے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More