شاہد آفریدی نے پاکستان سپر لیگ سے ریٹائرمنٹ کا عندیہ دے دیا

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے پاکستان سپر لیگ سے ریٹائرمنٹ کا عندیہ دے دیا ۔ شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل نوجوانوں کا کھیل ہے۔ اب خود کو اس لیگ میں فٹ محسوس نہیں کررہے۔

لاہور میں میگا اسٹار ٹی ٹین لیگ کی افتتاحی تقریب کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل نوجوانوں کا کھیل ہے۔ اب خود کو اس لیگ میں فٹ محسوس نہیں کررہے۔

انہوں نے ٹی ٹین لیگ کے بارے میں بتایا کہ یہ لیگ اکتوبر میں راولپنڈی میں کھیلی جائے گی جس میں وہ خود بھی کھیلیں گے جبکہ وقار یونس، مشتاق احمد سمیت کئی اسٹار کھلاڑی بھی ایکشن میں ہونگے۔

انہوں نے کہا کہ میگا اسٹار لیگ میں غیرملکی کھلاڑیوں کو بھی مدعو کیا جائےگا۔ اس لیگ کا بنیادی مقصد مشکل وقت میں سابق کھلاڑیوں، شوبز اسٹار، میڈیا سمیت معروف افراد کی فیملیز کی مالی مدد کرنا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More