کمر کی تکلیف کے باعث شاہد آفریدی نے پی ایس ایل کو خیر آباد کہہ دیا

لاہور: شاہد آفریدی نے پی ایس ایل 7کو خیر آباد کہہ دیا۔کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے لیے کھیلنے والے شاہد آفریدی نے پی ایس ایل 7 میں مزید نہ کھیلنے کا فیصلہ کر لیا۔

سابق قومی کرکٹر شاہد آفریدی نے پاکستان سپر لیگ کو خیر آباد کہہ دیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ سپورٹ کرنے پر مداحوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں تاہم کمر کی تکلیف کے باعث مزید نہیں کھیل سکوں گا۔ پی ایس ایل 7صرف اپنے مداحوں کے لیے کھیلا۔ پی ایس ایل کو اچھے نوٹ پر ختم کرنا چاہتا ہوں۔

ان کا کہنا ہے کہ چند ماہ کے آرام کے بعد دوبارہ کسی اور لیگ میں فینز کے لیے اچھا کھیل لے کر آنے کی کوشش کروں گا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More