شاہد آفریدی کا محمد حفیظ کی ریٹائرمنٹ سے متعلق اہم انکشاف

کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر محمد حفیظ نے گزشتہ روز کرکٹ کی دنیا کو الوادع کہہ دیا، جس کے بعد سے مداحوں اور ساتھی کھلاڑیوں کی جانب سے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

لیکن قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے محمد حفیظ کی ریٹائرمنٹ سے متعلق اہم انکشاف کیا ہے، آفریدی نے نجی چینل پر انٹر ویوکے دوران کہا کہ وہ محمد حفیظ کا بیان سن رہے تھے اور ان کے رویے سے واضح تھا کہ وہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیے مزید کھیلنا چاہتے تھے۔

شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ وہ ہمیشہ سے پاکستان کرکٹ بورڈ اور کھلاڑیوں کے درمیان رابطے میں کمی پر بات کرتے آئے ہیں، اور جہاں تک ان کا خیال ہے یہی محمد حفیظ کے ساتھ ہوا۔ لیکن ان کا کہنا تھا کہ وہ اس بات سے خوش ہیں کہ حفیظ نے اپنی ریٹائرمنٹ کے معاملے کو کوئی تنازع بننے نہیں دیا۔

شاہد آفریدی کا انٹرویو میں محمد حفیظ کے شاندار کرکٹ کیریئر پر انہیں مبارکباد بھی دی۔

یاد رہے قومی کرکٹر آل راونڈر اور سابق کپتان محمد حفیظ نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔ محمد حفیظ پاکستان کے لئے 55 ٹیسٹ، 218 ون ڈے اور 119 ٹی 20 میچز کھیل چکے ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More