پی ٹی آئی کی کرپشن کا حساب بھی ہوگا،شاہد خاقان

اسلام آباد: عثمان بزدار کو پنجاب کا بہترین وزیر اعلیٰ قرار دینے والوں نے چند ووٹوں کے لئے انہیں قربان کر دیا۔ لیگی رہنما شاہد خاقان عباسی کا طنز ، کہتے ہیں عمران خان بلیک میل نہیں ہوتے بلکہ یو ٹرن لیتے ہیں وہ غلط بیانی کرتے ہیں۔

ایل این جی ریفرنس میں نامزد مرکزی ملزم کی حیثیت سے احتساب عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نےکہا کہ پی ٹی آئی کی کرپشن کے سینکڑوں کیسز ہیں جن میں اربوں کی کرپشن ہے۔ ن لیگ کے خلاف بنائے کیسز عوام کے سامنے رکھیں۔ پی ٹی آئی کی کرپشن کا حساب بھی ہوگا لیکن عوام کے سامنے ہوگا، ملک کے حالات دیکھ لیں۔

شاہد خاقان عباسی کے مطابق عمران خان نے گزشتہ چار سال میں ہر معاملے پر یو ٹرن لیا ہے۔ عمران خان بلیک میل نہیں ہوتے بلکہ یو ٹرن لیتے ہیں وہ غلط بیانی کرتے ہیں ۔ پنجاب اپنی تاریخ کے نام نہاد بہترین وزیر اعلیٰ سے محروم ہو گیا ہے۔

لیگی رہنما بولے کہ عمران خان یہ بتانے کے قابل نہیں کہ انہیں دھمکی کس نے دی ہے، انہیں وہ خط پارلیمنٹ میں لانا چاہیئے تھا۔ ہمیں بتاتے کہ کس حکومت یا کس شخص نے دھمکی دی ہے پوری پارلیمنٹ ان کے ساتھ ہوتا۔ آپ کی خود مختاری وہیں ختم ہو جاتی ہے جب جلسے میں خط لہرائیں اور بتانے کے قابل نہ ہوں کہ لکھا کیا ہے،سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ تئیس کروڑ عوام کو اگر کوئی دھمکی دے رہا ہے تو یہ معمولی بات نہیں ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More