جس مائی کے لال میں ہمت ہے وہ اسمبلی جانے سے روک کر دکھا ئے،شاہد خاقان

اسلام آباد: شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ دس لاکھ لوگ تحریک عدم اعتماد کو نہیں روک پائیں گے۔ جس مائی کے لال میں ہمت ہے وہ اسمبلی جانے سے روک کر دکھا ئے۔ میرا اوپن چیلنج ہے وزیراعظم اور وزرا کو وہ اسمبلی جانے سے روک کر دکھائیں۔

احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں لیگی رہنما شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ احتساب کا مذاق ملک میں جاری ہے۔ تحریک عدم اعتماد کے مرحلے پر ہمارے ارکان پر نام نہاد احتساب کے عمل سے دباؤ ڈالا جا رہا ہے۔،نیب کی جانب سے ہمارے ارکان کو نوٹس موصول ہوئے ہیں۔ چیئرمین نیب کو آگاہ کر دوں آپ کا کوئی کام نہیں عدم اعتماد میں مداخلت کرنے کا، اس موقعہ پر ہمارے ارکان کو نوٹسز کا آپ کو جواب دینا پڑے گا۔

شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ جب آدمی کے پاس کچھ نہ رہے تو گالم گلوچ پر اتر آتا ہے۔ وزیراعظم صاحب پہلے ہی گالم گلوچ پر اتر آئے ہیں۔ آج یہ پارلیمنٹ کے بجائے سڑکوں کا رخ کر رہے ہیں جو حکومت سڑکوں کا رخ کرے وہ پہلے ہی ختم ہوچکی ہوتی ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More