شاہین شاہ آفریدی آئی سی سی کرکٹرآف ایئر قرار

دبئی: پاکستان کے نوجوان فاسٹ بولرشاہین شاہ آفریدی دو ہزار اکیس کے آئی سی سی کرکٹر آف ایئرایوارڈ کے حقدارقرا رپائے۔ شاہین شاہ آفریدی سرگار فیلڈ سوبرز ٹرافی حاصل کر نے والے پہلے پاکستانی کرکٹربن گئے۔ اکیس سالہ فاسٹ بولرکم عمرترین کرکٹرآف ایئرقرار پائے۔

شاہین شاہ آفریدی نےدو ہزار اکیس میں چھتیس انٹرنیشنل میچوں میں اٹھہتر کھلاڑی آؤٹ کیے۔ بہترین بولنگ میں اکیاون رنزکے عوض چھ وکٹیں شامل ہیں۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف شاہین شاہ کا اسپیل قابل دید قراردیا گیا جس میں شاہین شاہ نے روہت شرما، لوکیش راہول اورویرات کوہلی کوآؤٹ کیا۔ انگلش کپتان جوروٹ ٹیسٹ کرکٹرآف ایئرقراردیےگئے جو روٹ نے پندرہ میچز میں سترہ سوپانچ رنز چھ سنچریزسمیت اسکورکیے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More