شاداب خان کا بگ بیش لیگ دفاعی چیمپئن سڈنی سکسرزسے معاہدہ

پاکستان کے شاداب خان کا بگ بیش لیگ کی دفاعی چیمپئن سڈنی سکسرز سے معاہدہ ہوگیا۔ لیگ اسپنر لیگ کوبقیہ تمام میچز کے لیے دستیاب ہوں گے۔ شاداب خان دوہزار سترہ میں بھی بگ بیش لیگ کھیل چکے ہیں۔ حارث رؤف میلبرن اسٹارز اور محمد حسنین سڈنی تھنڈر سے کھیل رہے ہیں۔

پاکستان کی ون ڈے اورٹی ٹوئنٹی ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان کا بگ بیش لیگ کی دفاعی چیمپئن سڈنی سکسرزسے معاہدہ ہوگیا۔ لیگ اسپن آل راؤنڈر سکسرز کوبقیہ تمام سیزن میں دستیاب ہوں گے۔ شاداب خان دوہزارسترہ میں بگ بیش لیگ میں برسبین ہیٹ کی جانب سے کھیل چکے ہیں۔

پاکستان کے فاسٹ بولر محمد حارث میلبرن اسٹارز کی نمائندگی کریں گے۔ میلبرن اسٹارز کے اسکواڈ میں دونوجوان پاکستانی سید فریدون اور احمد دانیال بھی شامل ہیں۔ محمد حسنین سڈنی تھنڈر کی جانب سے ایکشن میں نظرآئیں گے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More