شہبازشریف کو ایک سال ناحق جیل میں قید کیا لیکن کرپشن نہ ملی، مریم اورنگزیب

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ نون کی ترجمان مریم اورنگزیب نے ثبوت کے ٹرک اور صندوقوں سمیت عمران خان اور شہزاد اکبر کی گمشدگی کا اشتہار شائع کرنے کا مطالبہ کردیا ۔

مریم اورنگزیب نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ عمران خان اور شہزاد اکبر شہباز شریف کے خلاف جھوٹے الزامات کے ثبوتوں کے صندوق لے کر آج بھی عدالت نہ پہنچ سکے۔شہباز شریف نے ڈٹ کر عمران صاحب کے سیاسی انتقام اور جھوٹ کا ملک میں اور بیرون ملک ہر عدالت میں مقابلہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بشیر میمن نے عمران نیازی کے منہ پر گواہی دی کہ شہباز شریف کے خلاف کیس نہیں بنتا ہے ۔ نیب کے58والیمز نے گواہی دی کی ایک دھیلےکی کرپشن، کک بیک، اختیارات کا ناجائزاستعمال نہیں ہوا جبکہ 12 ماہ شہباز شریف کو ناحق جیل میں قید کیا لیکن کرپشن نہ ملی ۔

لیگی ترجمان نے مزید کہا کہایف آئی اے 16 ماہ سے تفتیش مکمل نہیں ہو پا رہی ۔عمران نیازی 100 سال بھی تفتیش کریں تو کرپشن نہیں ملے گی کیونکہ آپ نے جھوٹ بولا تھا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More