شہبازشریف قوم کو معاشی بدحالی کاجواب دے، عمران خان

گوجرانوالہ :سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ زردای واقعی نون لیگ پربھاری پڑگیا۔ خود خوش ہو رہا ہےاور ساری گالیاں شہباز کو پڑ رہی ہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے گوجرانوالہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہبازشریف اب روپےکی گراوٹ اورمعاشی بدحالی کاقوم کوجواب دے ۔ شہباز شریف کواچکن پہننے کا بڑا شوق تھا۔

عمران خان نے کہا کہ سپریم کورٹ نےلوٹوں کوفارغ بھی کیااورذلیل بھی کیا ۔ امریکی سازش کےتحت مسلط چوروں کی حکومت کبھی قبول نہیں کریں گے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More