لاہور دھماکا، شہبازشریف، مریم نواز، چوہدری شجاعت اور پرویزالہیٰ کی مذمت

لاہور: مسلم لیگ نون کے صدر شہباز شریف اور نائب صدر مریم نواز نےلاہور کے علاقے علاقے انار کلی میں دھماکے سے قیمتی جانی نقصان پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔شہباز شریف نے اپنے بیان میں کہا کہ اسلام آباد کے بعد لاہور میں دہشت گردی ملک کے لئے نیک فال نہیں ہے ۔

مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز نے انارکلی بازار جیسے پرہجوم اور مصروف ترین علاقہ میں دھماکا نہایت افسوسناک اور تشویشناک واقعہ ہے۔مسلم لیگ قاف کے صدر چوہدری شجاعت حسین، اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالہیٰ اور وفاقی وزیر مونس الہیٰ نے دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہر کا امن خراب کرنے والوں کو فوری طور پر گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دی جائے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More