شہباز شریف کی چوہدری شجاعت حسین اور پرویز الٰہی سے ملاقات کا امکان

لاہور: مسلم لیگ نون کےسیاسی جماعتوں سےرابطوں میں تیزی آگئی۔اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا چند روز میں ق لیگ کے سربراہ چودھری شجاعت حسین اور پرویز الٰہی سے ملاقات کا امکان ہے۔

ان ہاؤس تبدیلی کیلئے اپوزیشن نے حکومتی اتحادیوں کو منانے کیلئے کوششیں شروع کردیں۔آصف زرداری کے بعد شہباز شریف نے بھی چوہدری برادران سے ملاقات کا فیصلہ کر لیا ہے۔ذرائع کے مطابق ن لیگ کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے فیصلے کے بعد شہبازشریف نے ق لیگ کی قیادت سے جمعرات کے دن ملاقات کے لیےوقت مانگ لیا ہے۔

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کی آئندہ چند روز میں چودھری شجاعت حسین اور سپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہی سے ملاقات کا امکان ہے۔ن لیگی صدر چوہدری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کرنے ان کی رہائش گاہ جائیں گے۔ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کی چوہدری برادران کیساتھ ملاقات میں سیاسی صورت حال پر بھی بات چیت کا امکان ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More