شہباز شریف اپنے مقدمے کو بے جا طول دینے کی کوشش کررہے ہیں، شہزاد اکبر

اسلام آباد: معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبرنےکہاہےکہ لندن کی عدالت کے فیصلے سے متعلق بہت شورکیا گیا۔شہبازشریف کے ترجمان نے تاثر دیا کہ فیصلہ ان کے حق میں آگیا۔

وزیر اعظم کے مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر کا کہنا ہے کہ لندن کی عدالت کے فیصلے سے متعلق بہت شورکیا گیا۔شہبازشریف کے ترجمان نے تاثر دیا کہ فیصلہ ان کے حق میں آگیا۔ان لوگوں نے اپنا بیانیہ بنانے کےلیے جھوٹ بولا۔فیصلے میں ان کاذکر ہی موجود نہیں ہے ۔

شہزاد اکبر نے کہا کہ لیگی صدر احتساب عدالت میں منی لانڈرنگ کے اصل کیس سے چھپنے کی کوشش کررہے ہیں اور اپنے مقدمے کو بے جا طول دینے کی کوشش کررہے ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More