شہبازشریف انتہائی جھوٹ بول رہےہیں، عمران خان

اسلام آباد: سابق وزیر اعظم و چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ شہبازشریف انتہائی جھوٹ بول رہےہیں۔ ان کا پورا خاندان جھوٹا ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ میں نے فوج کی توہین کردی ہے تو شہباز شریف سن لو میں تم کو کل جہلم کے جلسے میں جواب دونگا۔

پارٹی رہنماؤں سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ وہ اداروں کومضبوط دیکھنا چاہتے ہیں۔ ڈرامے باز حکومت جھوٹ بول رہی ہے۔ مجھ پر الزام لگانے والے ہی فوج کے خلاف سازشیں کرتے رہے ہیں۔ نواز شریف اور شہباز شریف اصل میں میر جعفر اور میر صادق ہیں۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ڈونلڈلو کیساتھ مل کر ان لوگوں نے سازش کی۔ آج سارے جرائم پیشہ اقتدار میں بیٹھ گئے ہیں۔ کوئی ضمانت پر ہے تو کوئی کیسز بھگت رہا ہے۔ باقی معاملات میں بڑی جلدی ایکشن لیے گئے لیکن سندھ ہاؤس میں منڈیاں لگی ہوئی تھیں۔ اس پر کوئی سوموٹو نہیں ہوا ہم سیاست نہیں کررہے بلکہ ان لوگوں کیخلاف جہاد کررہے ہیں۔ آج جن لوگوں کا پی ٹی آئی سےلینا دینا بھی نہیں وہ بھی ہماری طرف دیکھ رہے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ آج شہبازشریف کہتا ہے ہم نے مشکل حالات میں معیشت چھوڑی حقیقت یہ ہے کہ جب ہم حکومت میں آئے تو مشکل وقت تھا۔ 20 ارب روپے کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ ملاتھا، ہم نے کورونا کے باوجود محنت کرکے معیشت کو درست کیا، پی پی اور ن لیگ دور کی نسبت ہمارے دور میں بےروزگاری میں کمی ہوئی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More