شہبازشریف کے پاس دو ہی آپشن ہیں لندن جائیں یا جیل، فواد چوہدری

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ شہبازشریف کے پاس دو ہی آپشن ہیں لندن جائیں یا جیل جائیں۔ عدالت نواز شریف کو واپس لانے کے اقدامات کرے اور ان کے کیسز کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر ہو ۔

وفاقی وزیراطلاعات فوادچوہدری نے شہباز شریف پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہباز شریف کو لگتا ہے وہ ڈوب رہے ہیں تو سارا پاکستان ہی ڈوب رہا ہے۔وہ فکر نہ کریں عوام عمران خان کے ساتھ ہیں۔

فواد چوہدری نے کہاکہ سیاست کرنے کاحق سب جماعتوں کو ہے۔ چاہتے ہیں کہ پیپلزپارٹی اورن لیگ ن قومی سیاست کریں۔اپوزیشن والے بھاگے ہوئے ہیں۔ میدان میں آئیں گے تو ہم ان سے بات کریں گے۔

پیپلز پارٹی سے متعلق سوال پر وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ آصف زرداری اور بلاول بھٹو لاہور آنا چاہتے ہیں تو آئیں۔ دس مرلے کے گھر میں ان کاجلسہ ہو جائے گا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More