حکومتی اقدام سے مہنگائی میں اضافہ کے ہولناک نتائج نکلیں گے، شہبازشریف

لاہور: قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے وفاقی حکومت کی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومتی اقدام سے مہنگائی میں اضافہ کے ہولناک نتائج نکلیں گے۔

مسلم لیگ نون کے صدر شہباز شریف نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ حکومتی اقدام سے مہنگائی میں اضافہ کے ہولناک نتائج نکلیں گے۔ کبھی کہاجاتا ہے کہ پاکستان سستا ترین ملک ہے اور کبھی مہنگائی کا ملبہ عالمی حالات پر ڈالا جاتا ہے۔

اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ موجودہ مالی سال کے پہلے پانچ ماہ میں تجارتی خسارہ ریکارڈ بیس ارب ڈالر ہو چکا ہےجو سراسر معاشی تباہی کی علامت ہے ۔ حکومت منی بجٹ مسلط کرنے اور قوم کے مستقبل سے کھیلنے کے بجائےاستعفیٰ دے اور گھرجائے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More