شہبازشریف کا کھاد کی قلت اور کسانوں کی مشکلات پر اظہار تشویش

لاہور: پاکستان مسلم لیگ نون کے صدر شہبازشریف نے یوریا کی قلت اور کسانوں کودرپیش صورتحال پراظہارتشویش کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ کسانوں کا استحصال بند کیاجائے ۔

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف نے ملک میں یوریا کی قلت اور کسانوں کودرپیش صورتحال پرشدیدتشویش اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ کھاد کی اسمگلنگ اوربلیک میں فروخت جاری ہے ۔ ملک کے کسان دربدر ہیں جبکہ حکومت ہمیشہ کی طرح غائب ہے۔

لیگی صدر شہباز شریف نے مطالبہ کیا کہ ڈی اے پی اور یوریا کی اسمگلنگ روکی جائے۔ کسانوں کا استحصال بند کیاجائے۔ کسان چیخ رہے ہیں کہ اسمگلنگ ہورہی ہے۔ حکومت کہاں سوئی ہوئی ہے؟۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More