شہبازشریف اور فضل الرحمان کی حکومت مخالف احتجاج پر مشاورت

لاہور: پاکستان مسلم لیگ نون اور جمعیت علمائے اسلام( ف ) نے ملک میں ہوش ربا مہنگائی بڑھنے پر ملک گیر تحریک چلانے کا فیصلہ کرلیا۔

مسلم لیگ نون صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہبازشریف اور اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم کے سربراہ مولانافضل الرحمان کا ٹیلی فون پر رابطہ ہوا ہے ۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان حکومت مخالف احتجاج کیلئے حکمت عملی پر مشاورت کی گئی ۔

شہبازشریف اورمولانافضل الرحمان نے ملک میں دن بدن بڑھتی ہوش ربامہنگائی کے خلاف تحریک چلانے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More