عمران نے آئی ایم ایف کے آگے ہتھیار ڈال دئیے،شہباز شریف

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے وفاق کی معاشی پالیسی پر شدید تنقید کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران نیازی نے معاشی جنگ میں آئی ایم ایف کے آگے ہتھیار ڈال دئیے ہیں۔

شہباز شریف نے اپنے بیان میں خدشہ ظاہر کیا کہ اسٹیٹ بنک کی چابیاں آئی ایم ایف کو دینے اورمنی بجٹ کے تباہ کن اثرات آنے والے ماہ وسال میں نکلیں گے۔ شہباز شریف نے کہا کہ یہ سفاکی اور بے حسی کی انتہاءہے۔ منی بجٹ سے معاشی گاڑی کا انجن سیز کردیا گیاہے۔ حکمران ”سستے ترین“ جبکہ عوام ”مہنگے ترین“ پاکستان میں رہتے ہیں۔ اسٹیٹ بینک کی نام نہاد خودمختاری بھی ایک کروڑ نوکری، 50لاکھ گھر جیسا ایک اور فریب ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More