شہبازشریف نے ملکی معاشی صورتحال کو خطرناک ترین قرار دے دیا

اسلام آباد: مسلم لیگ نون کے صدر شہبازشریف نے ملکی معاشی صورتحال کو خطرناک ترین قرار دیتے ہوئے خطرے کی گھنٹی بجا دی،کہتے ہیں موجودہ حکومت کے ہر نئے دن کا مطلب پاکستان کو معاشی ڈیڈ اینڈ کی طرف لے جانا ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ یہ حکومت رہی توقرض پر سود کی ادائیگی کے بعددفاع،سرکاری ملازمین کی تنخواہوں، پینشن اورحکومت چلانے کے لئے بھی قرض لینا پڑے گا، کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کی وجہ سے ڈالر میں قرض نہ لیا تو پھر غیرملکی زرمبادلہ کے ذخائر تیزی سے گریں۔

شہبازشریف نے کہا حکومت مسلسل جھوٹ بول رہی ہے کہ ماضی کے قرض کی ادائیگی کے لئے قرض لے رہی ہے، معاشی ماہرین اس جھوٹ کا پردہ چاک کرچکے ہیں حقائق اور دستاویزات پی ٹی آئی حکومت کے اس جھوٹ کی نفی کررہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف سے موجودہ معاہدہ پاکستان کی معیشت کی بنیاد میں بارود بھرنے کے مترادف ہے، دو شرائط ایسی مانیں گئیں جو پہلے کبھی نہیں مانی گئیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More