حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد باہمی مشاورت سےلائیں گے، شہباز شریف

لاہور: مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد باہمی مشاورت سےلائیں گے۔ عمران نیازی نے ساڑھے تین سالوں میں ظالمانہ اندازمیں ملکی مہنگائی میں اضافہ کیا۔

حکومت کے خلاف تحریک اعتماد آئے گی یا نہیں؟اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہبازشریف نے دیگر جماعتوں سےمشاورت کا عندیہ دے دیا۔

صدر ن لیگ شہباز شریف بلال یاسین کے گھر پہنچے۔ لیگی ایم پی اے کی عیادت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد باہمی مشاورت سے لائیں گے۔

اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف کا مزید کہناتھاکہ عمران خان اور ان کی حکومت نےعوام کےساتھ بہت بڑا ظلم کیا ہے۔ منی بجٹ کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے۔ پاکستان کی تاریخ میں سب سے زیادہ مہنگائی، غربت اور بیروزگاری اس وقت ہے۔

لیگی رکن بلال یاسین نےمسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کواپنے ساتھ پیش آنے والےواقعےکی تفصیلات سے آگاہ کیا جبکہ شہباز شریف نے بلال یاسین کیلئے نیک تمناؤں کااظہار کیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More