وزیر اعظم شہباز شریف سے سعودی سفیر نواف بن سید المالکی کی ملاقات

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف سے سعودی سفیر نواف بن سید المالکی نے ملاقات کی ، سعودی سفیر نے وزیراعظم کو وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی

سعودی عرب کے سفیر نواف بن سید المالکی نے وزیر اعظم شہباز شریف کووزارت عظمی کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی، اور دونوں ملکوں کے درمیان پہلے سے موجود دو طرفہ دوستانہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔وزیر اعظم نے تجارت، سرمایہ کاری اور سٹرٹیجک تعلقات کے شعبوں میں سعودی عرب کے ساتھ تعاون کے فروغ پر زور دیا۔ وزیر اعظم نے تعلیم، صحت، انفارمیشن ٹیکنالوجی، متبادل ایندھن اور صاف توانائی کے فروغ کے لیے سعودی عرب کے تجربے سے استفادہ کرنے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More