وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے

وزیر اعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے، وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے وزیراعظم کا ایئرپورٹ پر استقبال کیا۔

وزیراعظم شہبازشریف آج کوئٹہ اورگوادر کا ایک روزہ دورہ کررہے ہیں ۔ وزیراعظم کوئٹہ میں اسٹاف کالج کی پاسنگ آؤٹ تقریب میں شرکت، گوادر پورٹ کا فضائی دورہ اور ایسٹ بے ایکسپریس وے کا افتتاح کریں گے ۔ وزیراعظم چینی کمپنیوں کے وفد سے ملاقات سمیت مقامی عمائدین اور ماہی گیروں سے خطاب بھی کریں گے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More