وزیرِ اعظم شہباز شریف کی مسجد نبوی میں روضۂ رسول پر دوبارہ حاضری

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے مسجد نبوی میں روضۂ رسول پر دوبارہ حاضری دی۔وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف کے ہمراہ سعودی عرب دورے پر گئے پاکستانی وفد نے بھی روضۂ رسول پر دوبارہ حاضری دی۔شہباز شریف نے ریاض الجنۃ میں نوافل ادا کیے اور ملکی سلامتی، ترقی و خوشحالی کے لیے دعائیں مانگیں۔وزیرِاعظم شہباز شریف نے نمازِ فجر کے بعد مدینہ میں ہی قیام کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نمازِ جمعۃ الوداع مسجدِ نبوی میں ہی ادا کریں گے۔نمازِ جمعہ کے بعد شہباز شریف کی جدہ روانگی متوقع ہے، وزیرِ اعظم شہباز شریف آج عمرہ ادا کریں گے اور نمازِ تراویح مسجدالحرام میں ادا کریں گے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More