وزیراعظم شہباز شریف وفد کے ہمراہ لندن پہنچ گئے

لندن:وزیراعظم شہباز شریف اپنے وفد کے ہمراہ لندن پہنچ گئے ہیں۔ مسلم لیگ ن کے کئی اہم رہنما بھی وزیراعظم شہباز شریف کےساتھ ہیں جن میں وفاقی وزیر احسن اقبال، مریم اورنگزیب، خواجہ سعد رفیق، خواجہ آصف اور خرم دستگیر شامل ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف غیر ملکی پرواز سے نصف شب کو اسلام آباد سے روانہ ہوئےتھے۔شہباز شریف اور دیگر مسلم لیگی رہنماء ن لیگ کے قائد میاں نواز شریف سے آج اہم ملاقات کریں گے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More