وزیراعظم کا ایم کیو ایم کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی سے ٹیلی فونک رابطہ

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کا ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی سے ٹیلی فونک رابطہ، ترجمان ایم کیو ایم پاکستان کے مطابق شہباز شریف نے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی اور ایم کیو ایم پاکستان کے کارکنان کو عید کی مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

شہباز شریف نے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی اور ایم کیو ایم پاکستان کے کارکنان کو عید کی مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ اللہ تعالیٰ عید کی خوشیوں کے ساتھ عام پاکستانی کی زندگی میں خوشحالی لائے، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے اُمید کا اظہار کیا کہ اگلی عید ہمارے گمشدہ کارکنان اپنے اہلِ خانہ کے ساتھ منائیں گے۔

شہباز شریف نے کہا کہ ہمیں مل کر پاکستان اور پاکستانیوں کو مشکلات سے نکالنا ہے، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے پاکستان اور پاکستانیوں کی بہتری کیلئے وزیراعظم کو اپنے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More