وزیر اعظم شہباز شریف آج کراچی پہنچیں گے

وزیر اعظم شہباز شریف آج ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچیں گے۔وزیر اعظم کراچی شپ یارڈ اور انجینئیرنگ ورکس کی افتتاحی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔

اس موقع پرترکی کے وزیر دفاع خلوصی آقار بھی وزیر اعظم سے ملاقات کریں گے۔ بعد ازاں وزیر اعظم کراچی کی معروف کاروباری شخصیات سے ملیں گے اور ملک کو درپیش مشکل معاشی حالات سے نمٹنے کے لیے تجاویز سنیں گے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More